0
Saturday 22 Apr 2017 02:21

شمالی کوریا میزائل کا دوسرا تجربہ کرے تو حملہ کر دیا جائے، ٹرمپ کا امریکی فوج کو حکم

شمالی کوریا میزائل کا دوسرا تجربہ کرے تو حملہ کر دیا جائے، ٹرمپ کا امریکی فوج کو حکم
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکم جاری کیا ہے کہ اگر شمالی کوریا میزائل کا دوسرا تجربہ کرے تو پیانگ یانگ پر حملہ کردیا جائے، جس کے بعد چین اور روس نے اپنی فوج کو جزیرہ نما کوریا سے ملنے والی سرحدوں پر تعینات کردیا ہے جبکہ شمالی کوریا نے بھی فوج اور بھاری ہتھیاروں کی تنصیب شروع کردی۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے فوج کو حکم دیا ہے کہ اگر شمالی کوریا میزائل کا دوسرا تجربہ کرے تو پیانگ یانگ پر حملہ کردیا جائے اور شمالی کوریا کے میزائلوں کو امریکی علاقوں تک نہ پہنچنے دیا جائے۔ امریکی ٹی وی کے مطابق چین نے بھاری ہتھیار، نفری، ٹینک اور طیارے شمالی کوریا سے ملنے والی سرحدوں پر تعینات کردیے ہیں، روس نے بھی ملکی سطح پر میزائل نصب کرنے کے بعد فوج کو جزیرہ نما کوریا اور امریکی ریاست الاسکا سے ملنے والی سرحدوں پر پوزیشن سنبھالنے کا حکم دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 629668
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش