0
Thursday 27 Apr 2017 10:13

پانامہ لیکس کیس میں جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے تحقیقات کو قانونی اور شفاف بنانے کا بیان خوش آئند ہے، یاسر عرفان

پانامہ لیکس کیس میں جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے تحقیقات کو قانونی اور شفاف بنانے کا بیان خوش آئند ہے، یاسر عرفان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء یاسر فرقان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانامہ لیکس تحقیقات میں جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے تحقیقات کو قانونی اور شفاف بنانے کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاک فوج سے ہی قوم کو بہت سی توقعات وابستہ ہیں، جے آئی ٹی میں پاک فوج کے نمائندے کی شفاف تحقیقات کو یقینی بنانے کی یقین دہانی پر قوم مطمئن نظر آرہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وطن عزیز میں کرپشن مافیا کی جڑیں مضبوط ہیں اور کرپشن و لاقانونیت ایک کینسر کی شکل اختیار کر چکی ہے، ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے کرپشن کے ناسور کو جڑوں سے کاٹنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پانامہ لیکس کو پس منظر میں نہیں جانے دے گی، اس اہم ایشو کو اس کے منطقی انجام تک پہنچا کر حکمرانوں سے عوام کی محرومیوں کا حساب لیا جائیگا۔ انکا کہنا تھا کہ ملک میں کرپشن کے خلاف بھی آپریشن شروع کیا جائے، کرپشن کی ہی وجہ سے کلبھوشن یادیو جیسے ملک دشمن پاکستان میں اپنے نیٹ ورک کو مضبوط کرتے ہیں، امریکی دہشت گرد ریمنڈ ڈیوس کا واقعہ بھی اسی لیے رونما ہوا، جسے پروٹوکول کیساتھ واپس بھجوا دیا گیا، پاک فوج کی جانب سے کلبھوشن یادیو کو پھانسی کی سزاء خوش آئند ہے، اب اس سزا پر فوری عملدرآمد بھی ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 631233
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش