0
Monday 29 May 2017 04:07

پاکستان، چین، افغانستان سہ فریقی عملی تعاون مذاکرات کا پہلا دور، باقاعدہ فورم بنانے پر اتفاق

پاکستان، چین، افغانستان سہ فریقی عملی تعاون مذاکرات کا پہلا دور، باقاعدہ فورم بنانے پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان، چین، افغانستان سہ فریقی عملی تعاون مذاکرات کا بیجنگ میں پہلا دور ہوا، جس میں سہ فریقی فورم کو باقاعدہ فورم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق تینوں فریقوں نے تعاون کے سلسلہ میں عملی اقدامات اٹھانے، جبکہ ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ کے تحت تعاون پر بھی اتفاق کیا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ پاکستان اور چین افغانستان کیساتھ انفرااسٹرکچر، زراعت، توانائی شعبوں میں تعاون کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 641392
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش