0
Saturday 3 Jun 2017 04:30

کراچی میں قطر اسپتال سے نومولود بچی اغواء کرنے والے میاں بیوی گرفتار

کراچی میں قطر اسپتال سے نومولود بچی اغواء کرنے والے میاں بیوی گرفتار
اسلام ٹائمز۔ اورنگی ٹاؤن قطر اسپتال میں ڈاکٹر کے بھیس میں آنے والی خاتون نے نومولود بچی كو اغوا كرلیا، تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغواکار میاں بیوی کو گرفتار کرکے نومولود بچی کو بازیاب کرالیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں واقع قطر اسپتال میں ڈاکٹر کے بھیس میں خاتون نے گائنی وارڈ سے نومولود بچی کو اغوا کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ اسپتال کے گائنی وارڈ میں داخل علاقہ رہائشی عامر صدیقی كے گھر بچی كی ولادت ہوئی تھی، تاہم ولادت کے کچھ ہی دیر بعد ایک خاتون ڈاکٹر کے بھیس میں آئی اور نومولود بچی کا طبی معائنہ كرنے کے بہانے اپنے ساتھ لے گئی۔ واقعہ کے اطلاع ملتے ہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسپتال کے گائنی وارڈ کی تلاشی لی جہاں سے ملزمہ کا پرس ملا، جس میں موجود شناختی کارڈ کی مدد سے پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر ملزمہ کے شوہر کو گرفتار کرلیا، جس نے بچی کے اغواء کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی بیوی بچی کو جناح اسپتال لے کر گئی ہے، پولیس نے اغواء كار خاتون کے شوہر کی نشاندہی پر جناح اسپتال میں چھاپہ مار کر نولود بچی کو بازیاب کرکے والدین کے سپرد کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اغواء کار خاتون کی شناخت نائلہ کے نام سے ہوئی ہے، بچی كے اغواء میں ملوث ملزمان سے تفتیش جاری ہے، جب كہ اغواء میں كسی گروپ كے ملوث ہونے كا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 642784
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش