0
Saturday 3 Jun 2017 20:33

کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے اموات کی خبر غلط ہے، ترجمان ایدھی

کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے اموات کی خبر غلط ہے، ترجمان ایدھی
اسلام ٹائمز۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان نے کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے 600 افراد کی موت کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیٹ اسٹروک کے باعث اموات ابھی تک کراچی میں کوئی موت نہیں ہوئی ہے، 12 دنوں میں جو میتیں لائی گئی ہیں ان کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ موجود ہیں، کسی میں بھی وجہ ہیٹ اسٹروک نہیں لکھی گئی، عوام افواہوں پر کان نہ دھریں۔ ترجمان انور کاظمی کے مطابق گزشتہ 12 دنوں میں ایدھی کے تینوں مردہ خانوں میں 600 سے زائد لاشیں لائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں گرمی زیادہ ہے لیکن اموات ہیٹ اسٹروک سے نہیں ہوئیں، عوام سے افواہوں پر کان نہ دھرنے کی اپیل کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 643023
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش