0
Wednesday 14 Jun 2017 12:00

قطر سعودیہ تنازع، ریاض سے مایوسی، پاکستان کا کویت اور یو اے ای سے رابطے کا فیصلہ

قطر سعودیہ تنازع، ریاض سے مایوسی، پاکستان کا کویت اور یو اے ای سے رابطے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب اور قطر کے درمیان تنازع کے حل کیلئے پاکستان کو سعودی عرب سے تو مایوسی ہوئی لیکن پاکستانی قیادت نے دل چھوٹا نہیں کیا بلکہ اس "مشن" کو آگے بڑھاتے ہوئے کویت اور متحدہ عرب امارات سے رابطے کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ انتہائی باوثوق ذرائع نے "اسلام ٹائمز" کو بتایا کہ وزیراعظم نوازشریف جلد ہی کویت اور یو اے ای کے طوفانی دورے کرنے کا منصوبہ بنا چکے ہیں اور جلد ہی وہ کویت جائیں جس کے بعد وہ یو اے ای کی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے اور سعودیہ قطر تنازع کے حل میں کردار ادا کریں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ آج ایک 5 رکنی قطری وفد اسلام آباد پہنچا ہے جس میں ایک برطانوی بھی شامل ہے۔ یہ وفد خصوصی طیارے کے ذریعے عبدالہادی مانا الجیری کی قیادت میں اسلام آباد آیا ہے اور اعلیٰ پاکستانی قیادت سے ملاقات کر رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر نے نواز شریف کو یہ معاملہ حل کرانے کا ہدف دیا ہے اور انہیں خصوصی طور پر کہا گیا ہے کہ پاکستان اس معاملے میں قطر کو اس مشکل سے نکالے۔ اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی متحرک ہیں اور وہ الگ سے عرب ممالک کا دورہ کریں گے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ پہلے کویت اور بعد میں متحدہ عرب امارات اور قطر جائیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف کا جمعرات کو کویت کے دورے کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 645827
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش