0
Monday 17 Jul 2017 11:36

ریکوڈک کیس میں ابھی تک عالمی عدالت نے ٹی سی سی کے حق میں کوئی فیصلہ نہیں دیا، بلوچستان حکومت

ریکوڈک کیس میں ابھی تک عالمی عدالت نے ٹی سی سی کے حق میں کوئی فیصلہ نہیں دیا، بلوچستان حکومت
اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان کے ترجمان نے ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا میں ریکوڈک کے حوالے سے جاری خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔ جس میں یہ تاثر دیا گیا ہے کہ ایکسڈ کورٹ میں ریکوڈک کے حوالے سے ٹی تھیان کاپر کمپنی (TCC) کی جانب سے دائر کئے گئے 11.5 ارب ڈالر کے کلیم (Claim) کا فیصلہ ٹی سی سی کے حق میں ہوگیا ہے۔ ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ دراصل ٹی سی سی نے ایکسڈ کورٹ میں 11.5 ارب ڈالر کے نقصانات کے ازالے کا دعویٰ دائر کیا ہے، جو کہ بہت ہی بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے اور زمینی حقائق کے بالکل برعکس ہے۔ اس حوالے سے حکومت بلوچستان کی جانب سے اٹارٹی جنرل آف پاکستان اور بین الاقوامی قانونی ماہرین پر مشتمل ٹیم اپنا جواب تیار کرنے کے حوالے سے مشاورت کر رہی ہے۔ آئندہ سماعت پر اپنا جواب دعویٰ داخل کرے گی۔ حکومت بلوچستان اس کیس کو انتہائی اہمیت دیتی ہے اور مستعدی سے اس کی پیروی کر رہی ہے۔

درحقیقت حکومت بلوچستان نے ایکسڈ کورٹ کے تحت قائم ٹریبونل کے ایک معزز ممبر پر اعتراض اٹھایا تھا، جسے ایکسڈ کورٹ نے سماعت کے لئے منظور کر لیا ہے اور ٹی سی سی کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے کوانٹم پروسیڈنگز (Quantum Proceedings) کو معطل کر دیا ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے دائر ٹریبونل ممبر پر اعتراض کی اپیل کو پہلے سننے کا حکم دیا ہے، جو کہ اس کیس کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ہے۔ اس حوالے سے اٹارنی جنرل پہلے ہی تفصیل جاری کرچکے ہیں۔ اس کے باوجود مذکورہ کیس میں ٹی سی سی کمپنی کے کلیم کو فیصلہ قرار دینا، قطعی طور پر درست نہیں۔ ریکوڈک کیس صرف حکومت بلوچستان ہی نہیں، بلکہ پورے پاکستان کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔ لہذا اس کیس کے حوالے سے حقیقت کے برعکس غیر ذمہ دارانہ قیاس آرائیوں اور تبصروں سے گریز کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 653946
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش