0
Tuesday 18 Jul 2017 14:06

مقبوضہ کشمیر، سرینگر میں اسلامی خطاطی کی نمائش کا انعقاد

مقبوضہ کشمیر، سرینگر میں اسلامی خطاطی کی نمائش کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے شہر خاص سرینگر میں محکمہ سیاحت کی طرف سے معروف فنکاروں اور طلاب کی اسلامی خطاطی کی نمائش پیش کی گئی، جبکہ اس نمائش کا مقصد پرانے شہر کو ایک ورثہ راہداری کے طور پر فروغ دینا ہے۔ تاریخی جامع مسجد سرینگر کے متصل محکمہ سیاحت کی طرف سے قائم کئے گئے سیاحتی اطلاتی مرکز میں اس نمائش کا آغاز کیا گیا تھا، جس کا افتتاح معروف خطاط محمد امین نے کی جبکہ اس موقعہ پر ناظم سیاحت محمود شاہ، کلچرل اکادمی کے سیکریٹری ڈاکٹر عزیز حاجنی اور ریاست میں انٹیک کے کنونئر محمد سلیم بیگ کے علاوہ مروف فنکاروں، صحافیوں اور عام شہریوں نے شرکت کی۔ اس نمائش میں شہر خاص کے پچاس اسکولوں کے طلاب اور کلچرک اکادمی کے فنکاروں نے عربی، فارسی اور کشمیری میں اپنی خطاطی کے نمونے پیش کئے۔

اس موقعہ پر ناظم سیاحت کشمیر محمود شاہ نے کہا کہ جامع مسجد سرینگر کے بازار کو فروغ دیا ہے جبکہ اس کی خوبصورتی کو بحال کرنے کے لئے قمقموں کو بھی بہتر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر خاص کے ورثہ اور ثقافتی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے چار کروڑ انتیس لاکھ روپے کی مرکزی اسکیم کے تحت یہ اقدام اٹھائے جا رہے ہیں۔ محمود شاہ نے کہا کہ محکمہ نے پہلے ہی اس سلسلے میں تین کروڑ ترانوے لاکھ روپے کی رقم خرچ کی ہے جبکہ جامع مسجد سرینگر کے نزدیک اطلاعاتی مرکز ایک کروڑ دو لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شہر خاص اعلیٰ درجے کی ثقافت، ورثہ اور دستکاری سے لبریز ہے اور ہم نہ صرف اس کو تحفظ فرہم کرنا چاہتے ہیں، بلکہ تحفظ بھی فرہم کرنا چاہتے ہیں۔ دائریکٹر توارزم نے کہا کہ شہر خاص کے اس علاقے میں ایک ہفتہ تک جاری رہنی والی خوشنویسی کی یہ نمائش اسی کا ایک حصہ ہے، جبکہ ہم اپنے قدم اور روایتی خطاطی فن کو تحفظ فرہم کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اطلاتی مرکز شہر خاص آنے والے سیاحوں کو پائین شہر کے تہذیب، تمدن، ثقافت اور ورثے کے علاوہ جامع مسجد سرینگر، خانقاہ معلیٰ، خواجہ نقشبند صاحب، بڈشاہ کے مقبرے اور صدیوں پرانے قالین بافی، پیپر ماشی اور تانبے کے برتنوں پر کی جانی والی نقش و نگاری کے بارے میں بھی جانکاری فرہم کرئے گا۔ انٹیک کے کوننئر محمد سلیم بیگ نے کہا کہ شہر خاص کی ثقافت اور ورثے کے بارے میں لوگوں کو جانکاری فرہم کی جانی چاہے، جبکہ پائین شہر میں کئی ایسے علاقے ہیں جن کا نام فنکاروں کے ساتھ ہی منسوب ہے۔ اس دوران نمائش میں رکھی گئی خطاطی کے کچھ نمونوں کو پہلے ہی روز فروخت کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 654206
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش