0
Thursday 20 Jul 2017 22:18

دوران ملازمت فوت اہلکاروں کے لواحقین کیلئے مالی مراعات میں اضافہ

دوران ملازمت فوت اہلکاروں کے لواحقین کیلئے مالی مراعات میں اضافہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے دوران ملازمت فوتگی کی صورت میں سرکاری ملازمین کے لواحقین کی مالی امداد کی شرح میں اضافہ کر دیا ہے، اس ضمن میں صوبائی حکومت نے محکمہ اسٹیبلشمنٹ کی سمری کی منظوری دے دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سمری میں سفارش کی گئی تھی کہ وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی دوران ملازمت فوتگی کی صورت میں مالی امداد کی رقم میں 2015ء سے اضافہ کیا ہے، چونکہ وفاقی حکومت کی طرف سے منظور کی گئی رقم صوبائی حکومت کی پہلے سے جاری پالیسی کے تحت ادا کی جانے والی رقم سے زیادہ ہے، اس لئے وفاق کی پالیسی کے تناظر میں صوبائی ملازمین کے لئے ملنے والی امداد میں بھی اضافہ کیا جائے، صوبائی حکومت نے ان سفارشات کے تحت گریڈ ایک سے 22 تک کے ملازمین کے لئے نئی شرح سے امداد کی منظوری دے دی ہے۔  گریڈ ایک سے 4 تک 2 لاکھ کی بجائے 6 لاکھ روپے، گریڈ 5 سے 10 تک 3 لاکھ کی بجائے 9 لاکھ روپے، گریڈ 11 سے 15 تک 4 لاکھ کی بجائے 12 لاکھ روپے، گریڈ 16 اور 17 کے لئے 5 لاکھ کی بجائے 15 لاکھ روپے گریڈ 18 اور 19 تک 8 لاکھ کی بجائے 24 لاکھ روپے، گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے ملازمین کے لئے 10 لاکھ کی بجائے 30 لاکھ روپے کر دیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سکیورٹی کے تحت وفات کی صورت میں گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کو 3 لاکھ روپے، گریڈ 17 کے ملازمین کو 5 لاکھ، گریڈ 18 اور 19 کے ملازمین کو 9 لاکھ اور گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے ملازمین کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے کی اضافی امداد دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 654779
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش