0
Monday 31 Jul 2017 22:21

نواز شریف کی نااہلی ملک میں کرپٹ عناصر کے خلاف نقطہ آغاز ہے، ڈاکٹر اسد معظم

نواز شریف کی نااہلی ملک میں کرپٹ عناصر کے خلاف نقطہ آغاز ہے، ڈاکٹر اسد معظم
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف فیصل آباد کے رہنما ڈاکٹر اسد معظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے نئے پاکستان میں جان ڈال دی ہے، وزیراعظم کو نااہل کر کے سپریم کورٹ نے نیا باب رقم کر دیا، اب کوئی بھی کرپشن کرنے سے پہلے سو بار سوچے گا، نواز شریف کی نااہلی ملک میں کرپٹ عناصر کے خلاف نقطہ آغاز ہے، اب یہ سلسلہ پاکستان سے آخری کرپٹ انسان کے پکڑے جانے تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاناما کیس کو انجام تک پہنچانے کا سارا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے کیونکہ کرپشن کے خاتمے کے لئے عمران خان روز اول سے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا رہا۔ انکا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا، شریف خاندان کے نام ای سی ایل میں شامل کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے معزز ججز نے نواز شریف اور ان کے خاندان کی کرپشن حکمت عملی سے نہ صرف بے نقاب کی بلکہ لوٹی ہوئی دولت کا حساب بھی ایمان دار ٹیم کے ذریعے مانگا، اب کرپشن میں ملوث دیگر عناصر کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 657647
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش