0
Wednesday 9 Aug 2017 01:47

پاکستان کے قیام سے لے کر آج تک اس کی بقاء کے لئے اس قوم نے لاکھوں جانوں کا نذرانہ دیا ہے، مصطفی کمال

پاکستان کے قیام سے لے کر آج تک اس کی بقاء کے لئے اس قوم نے لاکھوں جانوں کا نذرانہ دیا ہے، مصطفی کمال
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے قیام سے لے کر آج تک اس کی بقاء کے لئے اس قوم نے لاکھوں جانوں کا نذرانہ دیا ہے جس میں خواتین کی ایک بڑی تعداد موجود ہے، پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مادرِ ملّت محترمہ فاطمہ علی جناح سے لے کر آج تک خواتین کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ان خیالات کا اظہار سید مصطفیٰ کمال نے پاکستان ہاؤس میں پارٹی صدر انیس قائم خانی، رکن سینٹرل ایکزیکٹو کمیٹی شاکر علی، اراکین نیشنل کونسل آسیہ اسحاق اور صوفیہ سعید کے ہمراہ پاک سر زمین پارٹی کے شعبہ خواتین کے کراچی ڈویژن کی 15 رکنی کمیٹی کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرانہوں نے یہ امید ظاہر کی کہ ہمیشہ کی طرح پاک سر زمین پارٹی کی شعبہ خواتین کی کارکنان پارٹی کے پیغام کو گھر گھر پہنچا کر پاکستان کی ترقی کے مقصد کو مردوں کے شانہ بشانہ آگے لے کر جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی ایک جسم کی مانند ہے اور ہر کارکن اس جسم کا حصہ ہے اور اگر ایک حصہ سہی کام نہیں کرے گا تو پورا جسم متاثر ہوتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 659651
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش