0
Wednesday 30 Aug 2017 19:38

امریکہ سعودی عرب کو ایران سے بھارت کو چین سے اور پاکستان کو افغانستان سے لڑانا چاہتا ہے، مولانا فضل الرحمن

امریکہ سعودی عرب کو ایران سے بھارت کو چین سے اور پاکستان کو افغانستان سے لڑانا چاہتا ہے، مولانا فضل الرحمن
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام پاکستان کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ امریکی صدر کی دھمکی ملک کی سلامتی اور خود مختاری پر کاری ضرب ہے، قومی قیادت کا مؤقف تسلی بخش ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں علیل جے یو آئی صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو کی عیادت اور صوبائی رہنماء مولانا عبدالکریم عابد کی دعوت پر جامعہ مدنیہ گلشن اقبال آمد میں استقبالئے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں جامعہ مدنیہ گلشن اقبال آمد پر جے یو آئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری کے اعداد و شمار پر سندھ سمیت دیگر صوبوں کی سیاسی جماعتوں کے تحفظات ختم کئے جانے چاہئیں، یہ عمل اگر متنازعہ بن گیا تو اس سے احساس محرومی کو فروغ ملے گا جو کسی صورت ملک کی وحدت کیلئے بہتر نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ افغان پالیسی کی آڑ میں پاکستان کو کمزور کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی معزولی کے بعد امریکہ نے لمحہ بھی ضائع نہیں کیا اور فوری اقدامات کے طور پاکستان کیخلاف جارحانہ دھمکی آمیز زبان استعمال کی، پاکستانی قیادت کا امریکہ کے حوالے سے جوابی مؤقف حوصلہ افزاء رہا، امریکہ سعودی عرب کو ایران سے بھارت کو چین سے اور پاکستان کو افغانستان سے لڑانا چاہتا ہے، ان سازشوں کو بروقت آشکار کرناپڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ ملک کی اقتصادی ترقی میں معاون ثابت ہوگا، ہم نے اس راہداری کو ہر صورت کامیابی سے ہمکنار کرنا ہے۔ جے یو آئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے جماعتی ذمہ داران پر زور دیا کہ وہ صد سالہ عالمی اجتماع کے تاریخی پیغام کو گھر گھر قریہ عام کریں اور عوامی حلقوں میں جمعیت علماء اسلام سے وابستگی کی مہم چلائیں۔ انہوں نے صوبائی سیکرٹری مولانا راشد محمود سومرو کی عیادت کے دوران ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
خبر کا کوڈ : 665569
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش