0
Wednesday 27 Sep 2017 21:35

کراچی، جامعہ اردو میں فلسطین فاؤنڈیشن اور آئی ایس او کے تحت انتفاضہ الاقصیٰ کے عنوان پر تصویری نمائش کا انعقاد

کراچی، جامعہ اردو میں فلسطین فاؤنڈیشن اور آئی ایس او کے تحت انتفاضہ الاقصیٰ کے عنوان پر تصویری نمائش کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت ہفتہ انتفاضہ الاقصیٰ کی مناسبت سے جاری پروگرامات کے سلسلے میں کراچی میں وفاقی اردو یونیورسٹی میں آئی ایس او کے تعااون سے فلسطینی عوام کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے دفاع کی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ تصویری نمائش میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت طلباء کی بڑی تعداد نے دلچسپی لی اور فلسطین کے مظلوم عوام کی جد وجہد آزادی اور قبلہ اول کے دفاع کے لئے تیسری انتفاضہ کی تحریک کی مکمل حمایت کا عزم کیا گیا، اس موقع پرفلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم، جمعیت علماء پاکستان کے رہنما علامہ عقیل انجم، تحریک منہاج القرآن کے مفتی مکرم خان قادری، جامعہ اردو کے رجسٹرار سمیت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما مولانا احمد اقبال، علامہ غلام عباس رئیسی، علامہ مرزا یوسف حسین، معاذ نظامی چشتی اور آئی ایس او کے الیاس حسین و دیگر نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 672479
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش