0
Thursday 28 Sep 2017 01:24

چین، کورلا ائربیس میں پاک چین مشترکہ فضائی مشق شاہین 6 بھرپور انداز میں اختتام کو پہنچ گئیں

چین، کورلا ائربیس میں پاک چین مشترکہ فضائی مشق شاہین 6 بھرپور انداز میں اختتام کو پہنچ گئیں
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ائرفورس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تین ہفتے جاری رہنے والی شاہین 6 مشق میں دونوں ممالک کے دستوں کی جانب سے جدید فائٹر جیٹس کے ساتھ حصہ لیا گیا۔ ائروائس مارشل حسیب پراچا نے مشق کے دوران چین کی پیپلز لیبریشن آرمی ائرفورس سے تعلق رکھنے والے جے 11 فائٹر کو بھی اڑایا۔ پی اے ایف کے وفد نے مشق کے آخری روز کی کارروائی دیکھی اور چین کے اعلیٰ افسران کے ساتھ اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ ائروائس مارشل حسیب پراچا کے علاوہ ائرافسر کمانڈنگ اور سدرن ائر کمانڈ اختتامی تقریب کے مہمانان خصوصی تھے۔ پی ایل اے اے ایف کی جانب سے لیفٹیننٹ گین جین شونہو، ائرکمانڈ ویسٹرن بھی اس موقع پر موجود تھے۔ فضائی مشق شاہین 6 پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے ساتھ ہونے والی فضائی مشقوں کے سلسلے کی چھٹی مشق تھی، جو ہر سال دونوں ملکوں میں باری باری منعقد ہوتی ہیں۔ پاک فضائیہ اپنے فضائی اور زمینی دستوں کی جنگی اور عملی تیاریوں کے سلسلے میں باقاعدگی سے دوست ممالک کے ساتھ اندرون اور بیرونِ ملک اس طرح کی مشقوں میں شرکت کرتی ہے۔ خیال رہے کہ دونوں ممالک اور افواج کے درمیان باہمی اعتماد بڑھانے کے لیے شاہین 6 فضائی مشق کا آغاز 7 ستمبر کو ہوا تھا۔
خبر کا کوڈ : 672549
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش