0
Saturday 30 Sep 2017 23:55

باطل قوتوں سے دنیا بھر میں مظلوم مسلمانوں کو نجات دلانا امام حسینؑ کے غلاموں کا ایمانی فرض ہے، ثروت اعجاز قادری

باطل قوتوں سے دنیا بھر میں مظلوم مسلمانوں کو نجات دلانا امام حسینؑ کے غلاموں کا ایمانی فرض ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ یزید کے اسلام اور عوام دشمن رویئے کے خلاف سیدنا امام حسینؑ نے علم حق بلند کیا، یوم عاشور صبر، برداشت اور دین محمدی کے تحفظ کیلئے سب کچھ قربان کرنے کا درس دیتا ہے، روہنگیا کے مسلمانوں کی نسل کشی کو روکنے کیلئے حسینی کردار کو اپنانا ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ مسلمانوں پر ظلم و جبر اور نسل کشی کرنے والوں کو جذبہ حسینی سے ختم کرنا ہوگا، باطل قوتوں سے دنیا بھر میں مظلوم مسلمانوں کو نجات دلانا امام حسینؑ کے غلاموں کا ایمانی فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام تمام مذاہب کے تحفظ اور احترام کا درس دیتا ہے، پاکستان میں تمام اقلیتیں آزادانہ طور پر اپنی مرضی کی زندگی بسر کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذاہب کے درمیان ٹکراؤ کسی طور بھی امن کے مفاد میں نہیں ہے، مذاہب میں ٹکراؤ اور سرد جنگ شروع ہوئی، تو پوری دنیا کے امن کو شدید خطرات لاحق ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 673251
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش