0
Monday 9 Oct 2017 18:59

شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ، 3 اہلکار جاں بحق، 8 زخمی

شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ، 3 اہلکار جاں بحق، 8 زخمی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر نامعلوم شدت پسندوں کی فائرنگ سے 3 اہلکار جاں بحق جبکہ 8 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کے اہلکار سب ڈویژن رزمک تحصیل دوسلی میں معمول کے مطابق اپنی گاڑی میں گشت کررہے تھے کہ اس دوران نامعلوم شدت پسندوں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں 3 اہلکار جاں بحق اور 8 دیگر شدید زخمی ہوگئے جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو دوسلی ہسپتال منتقل کردیا۔ دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے رزمک سے میرانشاہ تک مین شاہراہ پر کرفیو نافذ کرکے جائے وقوعہ سے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا تاہم آخری اطلاعات تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں شوال ونگ 195 کے حولدارجابر حسین، لانس نائیک امجدعلی اور سپاہی محسن علی جبکہ زخمیوں میں نائب صوبیدار منیر حسین، حوالدار نور ولی، لانس نائیک مہدی حسین، زمین خان، اسد، سپاہی ارسلان اور عثمان شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 675342
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش