0
Sunday 15 Oct 2017 08:54
خود مختار ریاستوں کے معاملات میں سوچے سمجھے بغیر مداخلت سے صرف افراتفری پھیلتی ہے

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں دہرا معیار اور خفیہ ایجنڈا نہیں ہونا چاہیئے، پیوٹن

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں دہرا معیار اور خفیہ ایجنڈا نہیں ہونا چاہیئے، پیوٹن
اسلام ٹائمز۔ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ دہرے معیار کے بغیر لڑی جانی چاہیے، دہشت گردی کے خلاف جنگ کا خفیہ ایجنڈا نہیں ہونا چاہیے۔ سینٹ پیٹرز برگ میں انٹرپارلیمنٹری یونین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کسی کے سیاسی مفاد کے لئے انتہاء پسندوں کو استعمال نہیں کیا جانا چاہیے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ مل کر اور ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر لڑی جانی چاہیے۔ پیوٹن کا کہنا تھا کہ خود مختار ریاستوں کے معاملات میں سوچے سمجھے بغیر مداخلت سے صرف افراتفری پھیلتی ہے، ایسی مداخلت سے مشرق وسطٰی اور شمالی افریقا کے ممالک میں عدم استحکام پیدا ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاستوں کے معاملات میں مداخلت سے کشیدگی میں اضافہ اور دہشت گردی کا خطرہ بڑھا ہے۔
خبر کا کوڈ : 676736
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش