0
Friday 27 Oct 2017 11:49

بلوچستان، دھماکے میں اے این پی کے رہنما سمیت 2 جاں بحق

بلوچستان، دھماکے میں اے این پی کے رہنما سمیت 2 جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ صوبہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں بم دھماکے سے نیشنل عوامی پارٹی کے مقامی رہنما اور ان کے بھائی جاں بحق ہو گئے۔ ہرنائی کے ڈپٹی کمشنر عبدالسلام اچکزئی نے بتایا کہ ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں ہونے والے بم دھماکے میں اے این پی کے رہنما عبدالرزاق اور ان کا بھائی جاں بحق ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ مقتولین پشین میں ایک عوامی جلسے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے جب دھماکے میں ان گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ بظاہر بم سڑک کنارے نصب تھا جسے اے این پی کے رہنما کی گاڑی کے قریب آنے پر دھماکے سے اڑا دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں اے این پی کے رہنما کی گاڑی مکمل تباہ ہو گئی۔ واقعے کے فوری بعد لیویز اور پولیس نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ حالیہ کچھ سالوں میں بلوچستان میں دہشت گردی، فرقہ وارانہ اور دیگر جرائم کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے جس میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس حوالے سے صوبائی حکومت متعدد مرتبہ یہ دعویٰ کر چکی ہے کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی ’را‘، افغانستان کی خفیہ ایجنسی ’این ڈی ایس‘ کے ساتھ مل کر پاکستان کو غیر مستحکم بنانے کی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ یاد رہے کہ بلوچستان کے ساحلی پورٹ شہر گوادر سے متعدد راستوں کے ذریعے چین سے تجارت بڑھانے کے لیے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر کام جاری ہے جس کے تحت بلوچستان سمیت دیگر صوبوں میں ترقیاتی کام جاری ہیں، اس منصوبے کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ خطے اور خاص طور پر پاکستان میں معاشی تبدیلی کا باعث ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 679495
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش