0
Saturday 18 Nov 2017 23:44

ناصر شیراری کے اغواء کیخلاف گلگت میں احتجاجی ریلی، قائد حزب اختلاف جی بی اسمبلی کی شرکت

ناصر شیراری کے اغواء کیخلاف گلگت میں احتجاجی ریلی، قائد حزب اختلاف جی بی اسمبلی کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی اور ملت تشیع کے دیگر بیگناہ نوجوانوں کی جبری گمشدگی کے خلاف ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام احتجاجی ریلی سے قائد حزب اختلاف جی بی اسمبلی کیپٹن محمد شفیع، صدر آئی ایس او گلگت عارف حسین الجانی، ترجمان ایم ڈبلیو ایم جی بی محمد الیاس صدیقی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم عارف حسین قنبری نے خطاب کیا۔ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے سید ناصر عباس شیرازی کی جبری گمشدگی پر پنجاب حکومت خاص طور پر رانا ثناء اللہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے سید ناصر عباس شیرازی کی فوری طور پر بازیابی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے سید ناصر عباس شیرازی اور ملت تشیع کے دیگر بیگناہ افراد کے اغواء کو بدترین زیادتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملت تشیع کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس مکتب کا کوئی فرد دہشت گردی میں ملوث نہیں رہا ہے اور ملت تشیع قیام پاکستان سے استحکام پاکستان تک قربانیاں دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اور خاص طور پر پنجاب حکومت دہشت گردوں کے پے رول پر ہے اور ان کو خوش کرنے کیلئے ملت تشیع کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ جس نے فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کئے اور تمام مکاتب فکر کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کیا جو کہ تکفیریوں کیلئے ناقابل برداشت ہے۔ پنجاب حکومت کا وزیر قانون رانا ثناء اللہ اداروں کو مسلکی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی سازش کر رہا ہے۔ سید ناصر عباس شیرازی نے اس سازش کو بے نقاب کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کی تھی، جسکی سزا دی گئی اور اپنے پالتو بدمعاشوں کے ذریعے انہیں اغوا کرایا گیا، جو کہ ملک دشمنی ہے۔ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے جی بی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے شیعہ نشین علاقوں سے متصل بنجر زمینوں پر زبردستی قبضہ کرنے کا حکومتی خواب ہرگز شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔ انہوں نے مقپون داس اور چھلمس داس نومل کی زمینوں پر قبضہ کرنے کی حکومتی کوشش پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خبردار کیا کہ وہ اپنی اس حرکت سے باز آجائے، بصورت دیگر پورے خطے میں تحریک چلانے پر مجبور ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 684275
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش