0
Sunday 19 Nov 2017 14:19

رام مندر معاملے پر دارالعلوم مسلم پرسنل لا بورڈ کے ساتھ ہیں، مولانا ابوالقاسم نعمانی

رام مندر معاملے پر دارالعلوم مسلم پرسنل لا بورڈ کے ساتھ ہیں، مولانا ابوالقاسم نعمانی
اسلام ٹائمز۔ ایودھیا میں رام مندر تنازعہ کے حل کی تازہ کوششوں کے درمیان ممتاز اسلامی دانشگاہ دارالعلوم دیوبند کے مھتمم مفتی مولانا ابوالقاسم نعمانی نے واضح کیا کہ اس معاملے میں ان کی رائے وہی ہوگی جو آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی ہوگی۔ بھارتی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے طلب کی گئی رائے پر مولانا ابوالقاسم نعمانی نے کہا ہے کہ روی شنکر نے اس معاملے میں دارالعلوم آنے اور ان سے ملاقات کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ دارالعلوم نے روی شنکر پر یہ واضح کردیا ہے کہ اس ادارے کا کردار صرف مذہبی تعلیم تک ہی محدود ہے۔ انہوں نے کہا کہ تین طلاق کے معاملے پر بھی دارالعلوم نے واضح لفظوں میں کہا تھا کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ جو بھی فیصلہ کرے گا، وہ اس کے ساتھ رہے گا۔ انہوں بتایا کہ انہیں پتہ چلا ہے کہ اٹل بہاری واجپائی کے دور میں رام مندر مسئلے پر مجلس شوری کے رکن اور جمعیت علماء ہند کے اس وقت کے صدر مولانا اسد مدنی کے درمیان ضرور اتفاق رائے قائم ہوا تھا، لیکن واجپائی حکومت ختم ہونے اور مولانا اسد مدنی کی رحلت کے بعد اس فارمولے پر مزید کام نہیں ہوسکا۔ مولانا ابوالقاسم نعمانی نے یہ واضح کردیا کہ دارالعلوم کسی بھی صورت میں کوئی سیاسی کردار نہیں ادا کرے گا، یہ ذمہ داری جمعیت علماء ہند اور مسلم پرسنل لاء بورڈ کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 684348
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش