0
Saturday 25 Nov 2017 06:17

امریکی وزیرِ دفاع جیمز میٹس تین دسمبر کو پاکستان پہنچیں گے، خواجہ آصف

امریکی وزیرِ دفاع جیمز میٹس تین دسمبر کو پاکستان پہنچیں گے، خواجہ آصف
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا ان کیمرہ اجلاس کے دوران وزیرِ خارجہ کی مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور پاکستان پر اس کے اثرات پر بریفنگ دی۔  اجلاس کے دوران شیریں مزاری کی وزیرِ خارجہ اور چئیرمین کمیٹی خسرو بختیار ساتھ تلخ کلامی ہوئی، انہوں نے کثیر الملکی معاہدوں کی اسمبلی سے منظوری کے بل پر ووٹنگ نہ کرانے پر واک آؤٹ کر دیا۔ اجلاس کے دوران تحریک انصاف کی رکن شیریں مزاری نے کہا کہ چار سال سے بل کمیٹی میں رکا ہوا ہے، کثیر الملکی معاہدوں کی اسمبلی سے منظوری ہونی چاہیے، دنیا کی تمام جمہوریتوں میں عالمی معاہدوں کی منظوری پارلیمنٹ سے لی جاتی ہے۔ وزیرِ خارجہ خواجہ آصف نے اجلاس کو سعودی عرب میں اسلامی فوجی اتحاد کے اجلاس بارے بھی بریفنگ دی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ وزیرِاعظم، آرمی چیف اور وزیرِ دفاع بھی سعودی عرب جائیں گے۔ اسلامی فوجی اتحاد اور پاک سعودی دو طرفہ امور پر اہم اجلاس ہوں گے، جبکہ امریکی وزیرِ دفاع جیمز میٹس تین دسمبر کو پاکستان پہنچیں گے۔
خبر کا کوڈ : 685562
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش