0
Monday 11 Dec 2017 11:42

جوہرآباد میں آئی ایس ایف کے زیراہتمام امریکہ مردہ باد ریلی

جوہرآباد میں آئی ایس ایف کے زیراہتمام امریکہ مردہ باد ریلی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے طلبہ ونگ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیراہتمام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت ضلعی صدر ملک تنویر اعوان اور نائب صدر تقی عباس نے کی۔ ریلی پی ٹی آئی کے ضلعی دفتر سے شروع ہوئی مختلف مقامات سے ہوتی ہوئی اور سرور شہید چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہو گئی۔ ریلی کے شرکاء امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تنویر اعوان نے کہا کہ یہودیوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے عالم اسلام کو متحد ہونا پڑے گا، حکومت پاکستان امریکی سفیر کو فی الفور ملک بدر کرے، حکومت عرب لیگ اور او آئی سی کے اجلاس میں بھی اپنا اہم کردار ادا کرے۔
خبر کا کوڈ : 689158
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش