0
Wednesday 13 Dec 2017 14:40

گریٹر اسرائیل منصوبے پر کام شروع ہو چکا، امریکی سفیروں کو اسلامی ممالک سے نکالا جائے، سراج الحق

گریٹر اسرائیل منصوبے پر کام شروع ہو چکا، امریکی سفیروں کو اسلامی ممالک سے نکالا جائے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ گریٹر اسرائیل کے منصوبے پر کام شروع ہو چکا ہے، امریکی صدر کے فیصلے کیخلاف سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے پر امریکی سفیروں کو اسلامی ممالک سے نکالا جائے اور امریکی صدر کے اپنے فیصلے سے ہٹنے تک امریکا کا بائیکاٹ کیا جائے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ دشمنان اسلام کا آخری ٹارگٹ بیت المقدس نہیں، او آئی سی پیغام دے کہ بیت المقدس کی آزادی کیلئے انتہائی تک جائیں گے، حکمرانوں کی جانب سے عوام کے جذبات کے مطابق حکمرانی نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے معیشت سے متعلق مفروضے قائم کئے، چند ماہ میں 15 ارب ڈالر کا خسارہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا احتساب جاری ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ باقی 436 افراد کا بھی احتساب کیا جائے، جن لوگوں پر کیسز ہیں ان کو الیکشن میں حصہ لینے سے روکا جائے اور قرضے معاف کرانے اور قوم کو لوٹنے والوں کا احتساب کیا جائے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ماڈل ٹاﺅن میں دن کی روشنی میں لوگوں کو قتل کیا گیا، مجرموں کو سزا دی جائے۔ سراج الحق نے کہا کہ ماڈل ٹاﺅن واقعہ سیاسی نہیں انسانی معاملہ ہے، دھرنا دینے یا نہ دینے کا فیصلہ طاہر القادری کا اپنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فاٹا اصلاحات بل کے راستے میں رکاوٹ ہے، فاٹا معاملے پر حکومت نے بار بار وعدہ کیا لیکن فاٹا اصلاحات بل پارلیمنٹ میں پیش نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے کی بحالی کے بعد صوبائی حکومت سے اتحاد کا تعین ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 689694
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش