0
Sunday 31 Dec 2017 21:08
چین کی طرح پاکستان میں بھی کرپشن کرنیوالوں کیلئے سزائے موت کا قانون بنایا جائے

ختم نبوت کے غدار عوامی غیض و غضب سے بچ نہیں سکتے، صاحبزادہ حامد رضا

ختم نبوت کے غدار عوامی غیض و غضب سے بچ نہیں سکتے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ 2018 سیاست کے فرعونوں سے نجات کا سال ثابت ہوگا، نئے سال کے دوران ملک میں بڑی سیاسی تبدیلی آئے گی، بیلاگ احتساب کا دور شروع ہونیوالا ہے، سوموار کو سیال شریف میں ہونیوالے اجلاس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ صوفیاء کے ماننے والے کروڑوں اہل حق پیر سیال شریف کیساتھ ہیں، اب شہباز شریف کی چھٹی کروا کر دم لیں گے، ختم نبوت کے غدار عوامی غیض و غضب سے بچ نہیں سکتے، خواجہ حمید الدین سیالوی کی اگلی کال تخت لاہور کی چولیں ہلا دے گی، عوامی تحریک کی اے پی سی کے فیصلوں کی مکمل تائید کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیال شریف روانگی سے پہلے لاہور میں پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ انتخاب سے پہلے احتساب ضرور ہو گا جس کے نتیجے میں کرپٹ مافیا سیاست بدر ہو جائے گا، شریف برادران بند گلی میں پھنس چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب کا متحرک ہونا خوش آئند ہے، کرپشن کو ناقابل معافی جرم بنانا ہوگا، چین کی طرح پاکستان میں بھی کرپشن کرنیوالوں کیلئے سزائے موت کا قانون بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ لوٹی ہوئی دولت کی واپسی سے ہی ملک مستحکم ہو سکتا ہے، سسلین مافیا احتساب سے بچ نہیں سکتا، بے رحم احتساب کی آندھی چلنے والی ہے، نواز شریف ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، ملکی حالات گھمبیر ہوتے جا رہے ہیں، موجودہ نااہل حکمرانوں کے ہاتھوں میں ملک غیر محفوظ ہے۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن اور شہدائے فیض آباد کا خون قوم بھول نہیں سکتی، حکمرانوں کو شہداء کا قصاص دینا پڑے گا، قاتل حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے، حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 693836
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش