0
Monday 1 Jan 2018 23:09

اصغریہ اسٹوڈنٹس کے زیر اہتمام 3 روزہ کربلا محور انسانیت تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

اصغریہ اسٹوڈنٹس کے زیر اہتمام 3 روزہ کربلا محور انسانیت تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی 3 روزہ کربلا محور انسانیت تربیتی ورکشاپ کنڈیارو سٹی میں منعقد کی گئی، جس مختلف شہروں سے طلباء نے شرکت کی، شرکاء میں حیدرآباد، نوابشاہ، میرپورخاص، خیرپور، سکھر، شکارپور، لاڑکانہ، دادو، مٹیاری، میرپور خاص، عمرکوٹ، مورو، نوشھروفیروز،رانی پور، جیکب آباد، گھوٹکی، کے این شاہ سمیت سندھ یونیورسٹی، مہران یونیورسٹی، سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی اور قائد عوام یونیورسٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا آغاز بروز جمعہ نماز مغربین سے کیا گیا، جس میں نماز باجماعت، اجتماعی دعائے کمیل کا انعقاد کیا گیا، افتتاحی کلمات مرکزی صدر قمر عباس غدیری نے ادا کئے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم نظم و صبط سے چلتی ہے، جبکہ تنظیم میں تربیتی یافتہ کارکنان ہی مؤثر اور بہتر کردار ادا کرتے ہیں، اصغریہ اسٹوڈنٹس ایک یونیورسٹی کی مثل ہے، جس نے وطن عزیز کو ہزاروں کارکنان دیئے ہیں، جو معاشرے اور ملک کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کرتے ہیں۔ ورکشاپ میں اے ایس او کے سابق مرکزی صدر سید عرفان علی نقوی نے اپنے لیکچر میں کہا کہ طلبہ اور نوجوان وطن عزیز کا سرمایہ ہوتے ہیں، نوجوان ہر دور میں متحرک کردار بن کے اپنے دور کے انقلاب کی راہ ہموار کرتے آئے ہیں، اسلامی انقلاب ایران کے بعد تہران یونیورسٹی کے طلبہ نے امریکی سفارتی خانے میں موجود جاسوس خانے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا اور انہوں اپنے علم و حکمت سے انقلاب نافذ کیا ہوا ہے، پاکستان میں ضرورت ہے کہ نوجوانوں کو مواقع فراہم کئے جائیں، تاکہ نوجوان اس سے استفادہ کرکے ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔

ورکشاپ کے دوسرے روز کا آغاز باجماعت نماز فجر اور دعائے ندبہ سے کیا گیا، جس کے بعد ورکشاپ میں شریک تمام نوجوانوں کو جسمانی طور پر تندرست رکھنے کیلئے ورزش کروائی گئی، دوسرے روز کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید اختیار حسین نقوی نے کہا ہے کہ کربلا ہم سے تقاصا کرتی ہے کہ حق اور باطل کے مقابلے میں حق کا ساتھ دیں اور ظالم فاسق و فاجر قوتوں کو ذلت آمیز شکست دیں، نوجوانوں نے ہر دور میں حسینیت سے وفا نبھائی ہے، آج بھی ہم پر اہم ذمہ داریاں ہیں، جس کیلئے ہمیں ہر لمحے بیدار رہنے کی ضرورت ہے۔ ورکشاپ میں فقہی، علمی تربیت میں وضو اور نماز کا طریقہ کار کے حوالے سے تربیت کروائی گئی۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انجنئیر سید حسین موسوی نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنے دور کے مطابق آگے بڑھنا چاہئیے، معاشرہ کی اصلاح، نیکی کی دعوت اور برائی سے روکنے سے ہو سکتی ہے، موجودہ دور میں جدید سائنسی تحقیق سے آراستہ ہوکر باطل قوتوں سے مقابلہ کرنا چاہیئے، جس سے ان کو منطقی انجام تک پہنچایا جا سکتا ہے۔ ورکشاپ میں مولانا شفقت حسین نقوی، اصغریہ علم و عمل تحریک کے مرکزی صدر سید پسند علی رضوی، سینئرز ڈاکٹر سعید ابڑو ، غلام سرور سومرو و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 694014
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش