0
Wednesday 3 Jan 2018 15:21

ملتان ڈسٹرکٹ بار الیکشن، 16 نشستوں پر 42 امیدوار میدان میں آگئے

ملتان ڈسٹرکٹ بار الیکشن، 16 نشستوں پر 42 امیدوار میدان میں آگئے
اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے سالانہ انتخابات کے لئے 16 نشستوں پر 42 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ہیں، جبکہ اس موقع پر روایتی گہما گہمی نظر آ رہی ہے۔ تفصیل کے مطابق الیکشن بورڈ کی جانب سے چیئرمین کنور محمد یونس کی سربراہی میں کاغذات نامزدگی وصول کئے گئے۔ اس موقع پر وُکلا امیدوار اپنے حامیوں کی بڑی تعدادکے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لئے آئے اور امیدواروں کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے، سارا دن روایتی گہما گہمی رہی ہے۔ اس موقع پر صدارت کی نشست کے لئے 4 امیدواروں ملک محبوب علی سندیلہ، ممتاز حسین نور ٹانگرہ، نشید عارف گوندل اور حسین فاروق ہاشمی، نائب صدر کی نشست پر 3 امیدواروں سیدمدثر حسین زیدی، محمد عرفان اور مشتاق حیدر ٹیپو، جنرل سیکرٹری کی نشست پر 4 امیدواروں چوہدری طارق محمود، ملک جاوید اقبال اوجلہ، شاہد محمود چاون اور محمد وسیم خان، جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر 3 خواتین امیدواروں سمیعہ وزیر سیال، صائمہ ایوب جٹ اور ریحانہ ناز جٹ، لائبریری سیکرٹری کی نشست پر 2 امیدواروں تصور منظور اور ظہوردین طاہر، فنانس سیکرٹری کی نشست پر بھی 2 امیدواروں نویدالرحمن ہاشمی اور ظفر اقبال نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ دریں اثناء مجلس عاملہ کی 10 نشستوں پر 24 امیدواروں سید سلیم حسین نقوی، تصور عباس صدیقی، ریاض حسین رجوانہ، اعظم حسین ساحل، احمد رضا، علی شیربپی، لیاقت علی پنوار، ذیشان توقیر، عتیق الرحمن، شہباز احمد، جاوید اقبال ملک، محمد افضل مغل، چوہدری محمدسلیم اختر، محمد منظور، خواجہ اعجاز حسین صدیقی، محمد ساجد، محمدسعود، سید عمران عباس، حافظ عبدالرف قاری، محمد عباس خان، امجد ذیشان علی، عدنان مشتاق انصاری، جعفر حسین شاہ اور محمد امجد خان نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 694454
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش