0
Thursday 25 Jan 2018 13:12

اسماء قتل، انسانی حقوق کیلئے سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی آج مردان کا دورہ کریگی

اسماء قتل، انسانی حقوق کیلئے سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی آج مردان کا دورہ کریگی
اسلام ٹائمز۔ انسانی حقوق کیلئے سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی کے ارکان آج مردان کا دورہ کریں گے، جس کے دوران وہ جنسی زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 4 سالہ اسماء کے کیس کا جائزہ لیں گے۔ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں آج دوپہر 12 بجے ایک اجلاس بھی منعقد ہوگا جس میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ دورہ کرنے والوں میں سینیٹر فرحت اللہ بابر، ستارہ ایاز، نسرین جلیل، محمد محسن خان لغاری، سحر کامران، جہانزیب جمال دینی، مفتی عبدالستار، میر کبیر احمد محمد شاہی، نثار محمد، اعتزاز احمد، ثمینہ سعید، سید آصف سعید کرمانی اور انسانی حقوق کے وزیر شامل ہیں۔ اس ضمن میں گذشتہ روز کمیٹی کے اجلاس میں اسماء کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور 10 روز گزر جانے کے باوجود قاتل کی عدم گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اس کے علاوہ کراچی میں پولیس کی جانب سے جعلی مقابلے میں نقیب اللہ محسود کو قتل کرنے کی بھی مذمت کی گئی اور اس ضمن میں 30 جنوری کو کمیٹی کا اجلاس کراچی میں بھی طلب کیا گیا۔ سینیٹر نثار محمد کا کہنا تھا کہ کراچی میں نقیب اللہ کی طرح سینکڑوں دیگر نوجوانوں کو بھی جعلی پولیس مقابلوں میں بے گناہ قتل کیا گیا ہے جو انسانی حقوق کا بہت ہی سنجیدہ معاملہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 699637
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش