0
Sunday 28 Jan 2018 11:34

شبقدر میں مستورات کے تنازعے پر کراس فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

شبقدر میں مستورات کے تنازعے پر کراس فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ضلع چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں مستورات کے تنازعے پر دو فریقین کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔ تھانہ بٹگرام پولیس کے مطابق شبقدر کے علاقہ ڈھیری سکندر خان میں مستورات کے تنازعہ پر دو فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجہ میں فریق اول سے آصف عالم ولد صفدر جاں بحق اور اس کی اہلیہ مسماۃ صفیہ شدید زخمی ہوگئیں، جبکہ فریق دوئم سے روح الامین ولد جان محمد اور اُس کی بھتیجی مسماۃ مروہ دختر خان عالم جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق دونوں فریقین آپس میں پھپو اور خالہ زاد بھائی ہیں اور دونوں کے مکانات ایک دوسرے کے قریب ہی واقع ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ واردات کے بعد ایک ملزم دل آرام کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جبکہ دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں اور کراس ایف آئی آر درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ مقامی افراد کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پر قابو پانے کیلئے پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 700389
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش