0
Saturday 3 Feb 2018 19:41

سوات دھماکے میں 3 سکیورٹی اہلکار شہید، 7 زخمی ہوئے ہیں، پاک فوج

سوات دھماکے میں 3 سکیورٹی اہلکار شہید، 7 زخمی ہوئے ہیں، پاک فوج
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سوات کے علاقے قبل میں آرمی یونٹ میں کھیل کے میدان پر خود کش حملہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں 3 سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ7 زخمی ہوئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سوات کی تحصیل کبل میں آرمی یونٹ کے کھیل کے میدان میں ایک خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ اس دہشت گردانہ حملے میں 3 سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 7 زخمی ہوئے ہیں۔ اس حملے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی کی کارراوئیاں شروع کردی ہیں جبکہ زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 701982
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش