0
Wednesday 7 Feb 2018 11:10

آسماء قتل کیس 25 روز میں حل کرلیا، آئی جی خیبر پختونخوا

آسماء قتل کیس 25 روز میں حل کرلیا، آئی جی خیبر پختونخوا
اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل خیبر پختونخوا پولیس صلاح الدین محسود کا کہنا ہے کہ مشکلات کے باوجود آسماء قتل کیس 25 روز میں حل کرلیا جبکہ 2 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پشاور میں میڈیا کو بریفنگ کے دوران آئی جی خیبر پختونخوا نے بتایا کہ مردان میں قتل ہونے والی آسماء کے والدین نے پولیس پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور آسماء جیسے کیسز میں پولیس کو معاشرے کے تعاون کی ضرورت ہوتی ہے۔ صلاح الدین محسود نے کہا کہ پوری دنیا میں تفتیش مکمل ہونے کے بعد کیس کی تفصیل بتائی جاتی ہے، حساس مقدمات میں پولیس تیز کام کرنے کی کوشش کرتی ہے اور آسماء کے کیس میں بھی گوجر گڑھی کے عمائدین پر مشتمل کمیٹی بنائی تاکہ شفاف تحقیقات کی جاسکے۔ آئی جی خیبر پختونخوا نے کہا کہ کوہاٹ میں عاصمہ رانی قتل کیس میں بھی لڑکی کے اہلخانہ نے ہم پر اعتماد کیا، عاصمہ رانی کے کیس میں 2 ملزمان گرفتار ہیں جبکہ آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ صلاح الدین محسود کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس اس ایک صوبے کی نہیں بلکہ پورے ملک کی پولیس ہے جو دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر ہے۔ یاد رہے کہ مردان کے گاؤں گوجر گڑھی کے علاقے جندر پار کی 4 سالہ بچی آسماء کی لاش 15 جنوری کو گھر کے قریب کھیتوں سے برآمد ہوئی تھی، جس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تصدیق ہوئی تھی کہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 702872
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش