0
Saturday 17 Feb 2018 11:43

جی بی، سرچ آپریشن کے دوران تھانہ داریل ضلع دیامر کو مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

جی بی، سرچ آپریشن کے دوران تھانہ داریل ضلع دیامر کو مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ دیامر پولیس جی بی کے سرچ آپریشن کے دوران تھانہ داریل کو مطلوب اشتہاری ملزم داریل پل سے گرفتار کر کے تھانہ منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان صابر احمد صاحب کی خصوصی ہدایات کے مطابق ایس پی دیامر کیپٹن (ر) رائے محمد اجمل صاحب کے خصوصی احکامات پر دیامر بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور دیامر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر سخت چکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں دیامر پولیس نے اشتہاری ملزمان اور شرپسندوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران تھانہ داریل کو مطلوب ملزم اشتہاری ضیاء عرف جوٹو ولد یار خان ساکن داریل جو مقدمہ علت نمبر 36/16 بجرم 109 ت پ کے تحت مطلوب تھا، ان کو رادیل پل پر تعینات دیامر پولیس کا عملہ نے دوران ناکہ گرفتار کر کے تھانہ داریل منتقل کر دیا گیا ہے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ دیامر پولیس کے مطابق پولیس کا شرپسندوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے اور کسی بھی شخض کو قانون ہاتھ میں لینے اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 705360
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش