0
Sunday 18 Feb 2018 02:39

پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے رکن اسمبلی کی 8 کروڑ روپے ہڑپ کرنیکی کوشش اور وزیراعلٰی کو دھمکی

پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے رکن اسمبلی کی 8 کروڑ روپے ہڑپ کرنیکی کوشش اور وزیراعلٰی کو دھمکی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جی بی کے ایک رکن اسمبلی نے مجھ سے دو مرتبہ 8 کروڑ روپے کے جعلی بل کی ڈیمانڈ کی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کے پیش نظر آئی ایس (انٹرنل سکیورٹی) کے نام پر گاڑیاں دی جاتی تھیں، ہماری حکومت آنے کے بعد یہ آئی ایس گاڑیوں کا سلسلہ بند کر دیا اور ایک انکوائری کمیشن بٹھا دیا۔ کمیشن کی انکوائری میں جعلی بل پکڑا گیا اور وہ بل پی پی کے رکن اسمبلی کا تھا۔ سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے نام لیے بغیر بتایا کہ رکن اسمبلی میرے پاس 2 مرتبہ آئے اور 8 کروڑ روپے کے جعلی بل کی ڈیمانڈ کی۔ پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی نے کہا کہ میں تباہ ہوگیا ہوں، میں نے بینکوں کے پیسے دینے ہیں۔ میں نے کہا کہ آپ کو کیسے جعلی بل دے سکتے ہیں یہ تو غلط ہے۔ جس پر انہوں نے دھمکیاں دینا شروع کر دیں کہ میں زرداری سے بات کروں گا ان سے پیسے لاوں گا اور آپ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لاوں گا۔
خبر کا کوڈ : 705609
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش