0
Wednesday 7 Mar 2018 20:25

کراچی میں پیرا میڈیکل اسٹاف پر پولیس کا لاٹھی چارج و شیلنگ

کراچی میں پیرا میڈیکل اسٹاف پر پولیس کا لاٹھی چارج و شیلنگ
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں کے پیرا میڈیکل اسٹاف کے احتجاج پر پولیس نے لاٹھی چارج و شیلنگ کردی۔ کراچی پریس کے سامنے سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں کے پیرا میڈیکل اسٹاف نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران مظاہرین کی جانب سے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی گئی جس پر پولیس نے ان کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج اور شیلنگ کردی۔ مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا جس پر پولیس نے مظاہرین پر واٹر کینن کا بھی استعمال کیا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ سروسز اسٹرکچر بحال کیا جائے جبکہ رکے ہوئے الاؤنسز اور پروموشنز بھی منظور کی جائیں۔ پولیس کی لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ سے متعدد مظاہرین زخمی ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 709790
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش