0
Wednesday 11 May 2011 01:04

ٹل پاراچنار روڈ کھولنے کے درجنوں جھوٹے وعدے، ننھی زہرا کا رحمان ملک کو چوڑیاں پہننے کا مشورہ

ٹل پاراچنار روڈ کھولنے کے درجنوں جھوٹے وعدے، ننھی زہرا کا رحمان ملک کو چوڑیاں پہننے کا مشورہ
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ رحمان ملک کی طرف سے ٹل پاراچنار روڈ کھولنے کے درجنوں جھوٹے وعدے کئے گئے،لیکن ان پر عمل نہ کروایا جا سکا۔ یوتھ آف پاراچنار کی کفن پوش ریلی میں پاراچنار کی کفن پوش سات سالہ ننھی زہرا نے جھوٹ کے چمپئین رحمان ملک کو پاراچنار کے حوالے سے درجنوں جھوٹے وعدے یاد دلائے اور مطالبہ کیا کہ اگر وہ اپنے وعدے کے مطابق ٹل پاراچنار روڈ نہیں کھلوا سکتے تو چوڑیاں پہن لیں، ننھی زہرا نے چوڑیاں ہاتھ میں پکڑ کر فضا میں لہرائیں جبکہ ریلی کے ہزاروں شرکاء نے شیم شیم رحمان ملک ۔۔۔۔شیطان ملک کے واشگاف نعرے لگائے۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤسں کے سامنے یوتھ آف پاراچنار کے رات گئے تک جاری رہنے والے کفن پوشں دھرنے میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی۔ جب کفن پہنے پاراچنار کی سات سالہ ننھی زہرا نے تقریر کرتے ہوئے جھوٹ کے چمپئین رحمان ملک کو پاراچنار کے حوالے سے درجنوں جھوٹے وعدے یاد دلانے کے لئے چوڑیاں پہننے کا کہا۔
چوڑیاں پہننے کی تقریر کا ویڈیو لنک قارئین و سامعین کے استفادے کے لئے دیا جا رہا ہے۔ 
 
http://www.youtube.com/watch?v=KfKkpwG1dHs&feature=share 


خبر کا کوڈ : 71089
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش