0
Wednesday 11 May 2011 16:28

اسامہ کے بارے میں ایرانی انٹیلی جنس منسٹر حیدر مصلحی کے بیان کو عوامی، سماجی، سیاسی و صحافتی حلقوں میں بھرپور پذیرائی

اسامہ کے بارے میں ایرانی انٹیلی جنس منسٹر حیدر مصلحی کے بیان کو عوامی، سماجی، سیاسی و صحافتی حلقوں میں بھرپور پذیرائی
پشاور:اسلام ٹائمز۔ فاٹا اور خیبر پختنخواہ میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے ڈرامے کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے انٹیلی جنس کے وزیر حیدر مصلحی کے بیان کو عوامی و سماجی حلقوں کے علاوہ سیاسی و صحافتی حلقوں میں بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے انٹیلی جنس کے وزیر حجۃ الاسلام والمسلمین حیدر مصلحی نے اسامہ بن لادن کی ہلاکت کو ایک نیا امریکی ڈرامہ قرار دے کر اسے دنیا بھر بالخصوص مشرق وسطٰی میں اسلامی بیداری سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوششں سے تعبیر کیا ہے اور کہا ہے کہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن امریکی حملے سے کچھ عرصہ قبل ہی علالت کے باعث ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ بات ایرانی انٹیلی جنس کے وزیر حیدر مصلحی نے تہران میں کابینہ کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی تھی، انہوں نے بتایا کہ ایران کے پاس ٹھوس اطلاعات ہیں کہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کچھ عرصہ قبل علالت کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ 
انکا کہنا تھا کہ اگر امریکی اسپیشل فورسز نے اسامہ کو گرفتار یا ہلاک کیا ہے تو ان کی تصویر کیوں نہیں دکھائی جا رہی اور امریکیوں نے ان کی لاش کو سمندر میں کیوں بہایا؟ حیدر مصلحی نے کہا کہ ایران نے دھشتگرد تنظیم جند اللہ کے سربراہ عبدالمالک ریگی کی گرفتاری کے بعد اس کا انٹرویو دکھا کر پوری دنیا کو اس سلسلے میں مطمئن کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ درحقیقت امریکی حکام اس طرح کی عوامی تشہیر اپنے ملکی مسائل اور نازک معاشی صورتحال کی طرف سے اپنی عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 71172
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش