0
Wednesday 11 May 2011 17:14

رحمان ملک کی ڈاکٹر احمدی نژاد سے ملاقات،صدر زرداری کا خصوصی پیغام پہنچایا

رحمان ملک کی ڈاکٹر احمدی نژاد سے ملاقات،صدر زرداری کا خصوصی پیغام پہنچایا
تہران:اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سینیٹر اے رحمان ملک نے ایران کے صدر محمود احمدی نژاد سے ملاقات کی اور صدر آصف علی زرداری کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ وزیر داخلہ نے ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسبی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ ایران کا دورہ کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ مبصرین وزیر داخلہ کے ان ہنگامی دوروں کو امریکہ کی جانب سے مسلسل بڑھتے ہوئے دباو اور متوقع پابندیوں کے پس منظر میں دیکھ رہے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اب درک کرنا شروع کر دیا ہے کہ اگر اسے امریکی دباو اور متوقع پابندیوں کا سامنے کرنا پڑتا ہے تو ریجنل پاورز اور پاکستان کے دوست ممالک کو اس ایشو پر اعتماد میں لیا جانا ضروری ہے۔ بعض دفاعی ماہرین کا کہنا ہے اندر سے پاکستان چین اور ایران خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کیلئے آپس میں اعتماد کی فضا کو بحال کر رہے ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 71244
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش