0
Thursday 22 Mar 2018 19:01

گرفتاریاں ہمیں اپنے مشن سے نہیں ہٹا سکتیں، خادم حسین رضوی

گرفتاریاں ہمیں اپنے مشن سے نہیں ہٹا سکتیں، خادم حسین رضوی
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی کا کہنا ہے کہ قانون ختم نبوت بحال کرانا اعزاز ہے، مجرم تبدیلی کرنیوالے ہیں، ہم نے جو عدالت نے ہماری گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیئے ہیں۔ لاہور میں علماء سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ قوم ختم نبوت کے مجرموں اور شہدائے فیض آباد کے قاتلوں کیخلاف رپورٹ اور سزا کی منتظر ہے، حکومت کی جانب سے فیض آباد معاہدے پر عملدرآمد نہ کرکے ملکی حالات خراب کرنے کی خطرناک سازش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک لبیک یارسول اللہؐ اپنا عظیم اور پاکیزہ مشن جاری رکھے گی اور دین اسلام اور وطن عزیز کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ مولانا خادم حسین رضو کا کہنا تھا کہ گرفتاریاں ہمیں اپنے مشن سے نہیں ہٹا سکتیں، تحفظ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت کیلئے جانیں قربان کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں، مدارس خانقاہوں اور علماء ومشائخ کی طرف سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر معاہدہ فیض آباد کی پاسداری نہ کی گئی تو راست اقدام کیا جائیگا جس کے نتائج کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہمارے ساتھ باقاعدہ معاہدہ کیا تھا، اور ہم نے معاہدے کے مطابق ہی دھرنا ختم کیا تھا، اب اگر حکومت دھرنا کے جرم میں ہمارے خلاف کیسز بنا کر ہمیں بلیک میل کر رہی ہے تو یہ اس کی بھول ہے، ہم محمد عربی کے دیوانے جیلوں اور زندانوں سے نہیں ڈرتے، بلکہ قید و بند کی صعوبتوں سے ہمارا ایمان مزید کامل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کے حالیہ احکامات سے ثابت ہوتا ہے حکومت کی نیت میں فتور ہے جس کا خمیازہ اسے بھگتنا ہوگا، ہم رسول عربی(ص) کے دیوانے ہیں، ہم حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے خائف نہیں ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 713122
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش