0
Friday 23 Mar 2018 14:11

متحدہ مجلس عمل کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

متحدہ مجلس عمل کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ راؤ انوار کی گرفتاری اور آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی تبدیلی کا آپس میں کوئی تعلق نہیں۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر اور سندھ کابینہ کے ارکان کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان کو جمہوری ملک بنانے کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہے، آج کے دن تمام پاکستانی ملک کی ترقی کیلئے عہد کریں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ آج یوم پاکستان ہے، اس اہم موقع پر میں راؤ انوار یا اے ڈی خواجہ پر زیادہ بولنا نہیں چاہتا، راؤ انوار کی گرفتاری اور آئی جی سندھ کی تبدیلی کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو سیاست کا حق ہے، 2018ء انتخابات کا سال ہے، متحدہ مجلس عمل کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 713341
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش