0
Tuesday 3 Apr 2018 20:37

سعودی عسکری اتحاد کیلئے فلسطینی مسلمانوں کا تحفظ چیلنج ہے، علامہ نیاز نقوی

سعودی عسکری اتحاد کیلئے فلسطینی مسلمانوں کا تحفظ چیلنج ہے، علامہ نیاز نقوی
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں تشکیل کردہ مسلکی عسکری اتحاد کیلئے فلسطینی مسلمانوں کا تحفظ چیلنج ہے، جنرل راحیل شریف کی قیادت میں عسکری اتحاد کو فلسطین کی آزادی کیلئے اسرائیل کیخلاف عملی اقدامات کرنے چاہیں۔ لاہور میں علماء کے وفود سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ برما اور کشمیر کے مسلمانوں کی تو یہ مسلکی اتحاد مدد نہیں کر سکا، اب ہی ہوش کے ناخن لیتے ہوئے اپنی بھرپور توانائیاں استعمال کرے اور فلسطین کی آزادی کو یقینی بنائے، پاکستان میں دہشتگردی کے خاتمے میں کامیابیاں حاصل کرنیوالے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی کمانڈ میں قائم عسکری اتحاد فلسطین کی آزادی اور مظلوم فلسطینیوں کے تحفظ کیلئے کردار ادا کرے، یہودی صیہونی ریاست اسرائیل نے فلسطینیوں کو ان کی اپنی سرزمین پر عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا حل ضروری ہے، ورنہ عالمی حالات درست نہیں ہو سکتے۔
خبر کا کوڈ : 715312
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش