0
Sunday 8 Apr 2018 10:57

پی پی پی، پی ٹی آئی اور نون لیگ کی پنجاب میں سرگرمیاں عروج پر

پی پی پی، پی ٹی آئی اور نون لیگ کی پنجاب میں سرگرمیاں عروج پر
اسلام ٹائمز۔ اتوار کی چھٹی کے روز سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں عروج پر ہوں گی اور ملکی تین بڑی سیاسی جماعتیں آج کہیں جلسے اور کہیں رکنیت سازی مہم چلائیں گی۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کمالیہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، جس کے لئے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں۔ جلسے سے مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنما بھی خطاب کریں گے جب کہ جلسہ گاہ اور اس کے اطراف شہباز شریف کے لئے خیرمقدمی بینرز اور پینا فلیکس بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ملتان میں پارٹی کے لئے رکنیت سازی کیمپوں کا دورہ کریں گے، ترجمان پیپلز پارٹی کے مطابق بلاول بھٹو زرداری شیر شاہ اور طوطل پورہ میں ممبر سازی کیمپوں کا دورہ کریں گے۔ ترجمان پیپلز پارٹی کے مطابق بلاول بھٹو زرداری ملتان میں قیام کے آج دوسرے روز صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری ضلعی پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو ظہرانہ دیں گے اور وہ سابق ایم پی اے سید ناظم حسین شاہ کی رہائش گاہ جائیں گے۔ چیرمین تحریک انصاف آج راولپنڈی میں رکنیت سازی مہم کا آغاز کریں گے جس کے دوران وہ 10 مقامات کا دورہ کریں گے، عمران خان کا دورہ راولپنڈی سہ پہر شروع ہوگا جو رات گئے تک جاری رہے گا۔ چیئرمین تحریک انصاف کے دورے کا آغاز پیرودھائی جبکہ اختتام کمرشل مارکیٹ میں ہوگا اور وہ 4 مختلف مقامات پر خطاب بھی کریں گے۔ عمران خان کا خطاب 4 بجے پیر ودھائی اور 5 بجے صدر کے مقام پر ہوگا جب کہ 6 بجے کمیٹی چوک اور 8 بجے کمرشل مارکیٹ میں کارکنان سے خطاب کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 716422
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش