0
Friday 13 Apr 2018 20:55

مشال خان کیس، چیف جسٹس سے ضمانت پر رہا افراد سے متعلق از خود نوٹس کا مطالبہ

مشال خان کیس، چیف جسٹس سے ضمانت پر رہا افراد سے متعلق از خود نوٹس کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ سول سوسائٹی نے چیف جسٹس پاکستان سے مشال خان کیس میں ضمانت پر رہا افراد سے متعلق دوبارہ از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق مشال خان کی برسی کی مناسبت سے پشاور پریس کلب میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کی رہنما بشریٰ گوہر نے کہا کہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے طلبہ کو مشال خان کے خلاف ورغلایا، پولیس اورانتظامیہ کے خلاف تحقیقات ہونی چاہیے، سمیع الحق کہتے ہیں طالبان کا باپ ہوں حکومت پھر بھی اس پر مہربان ہے، صوابی یونیورسٹی اور شعبہ صحافت کو مشال کے نام پر کرنے کے دعوے پورے نہیں ہوئے۔ تقریب میں سول سوسائٹی کے نمائندوں نے کہا کہ ایک سال گزر گیا لیکن مشال کو انصاف نہیں ملا، مشال کے خاندان کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے، مقتول کی بہنیں آج بھی اسکول نہیں جا پارہیں، مشال کو انصاف نہیں ملا تو عمران جیسے قاتل پیدا ہوتے رہیں گے، حکومت اپنا بیانیہ تبدیل کرے۔ مذہبی انتہاپسندوں کےخوف میں نہ رہے۔ چیف جسٹس کیس میں ضمانت پر رہا کئے گئے افراد سے متعلق دوبارہ از خود نوٹس لے۔
خبر کا کوڈ : 717714
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش