0
Saturday 14 Apr 2018 12:00

کے پی اسمبلی، قندوز حملے کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور

کے پی اسمبلی، قندوز حملے کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی نے متفقہ طور پر افغانستان کے شہر قندوز پر حملے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ امریکی جارحیت کے خلاف عالمی سطح پر آواز اٹھائی جائے۔ اسپیکر اسد قیصر کی زیرِ صدرات خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی فخر اعظم وزیر کی 2 قراردادیں متفقہ طور پر منظور کرلیں گئیں۔ پہلی قرارداد میں افغان شہر قندوز حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ قندوز حملے پر امریکہ کے خلاف تمام عالمی انسانی حقوق اداروں اور عالمی برادری میں موثر آواز اٹھائی جائے۔ دوسری قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ 18ویں ترمیم میں کسی قسم کی ترمیم یا خاتمے کی کوشش کرنے کی بجائے اس پر من و عن عملدرآمد کیا جائے تاکہ ثمرات عوام تک پہنچائے جا سکیں۔
خبر کا کوڈ : 717784
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش