0
Friday 27 Apr 2018 21:04

متحدہ میلاد کونسل کے رہنمائوں کی یوسف رضا گیلانی سے ملاقات، مخدوم وجاہت گیلانی کی وفات پر تعزیت

متحدہ میلاد کونسل کے رہنمائوں کی یوسف رضا گیلانی سے ملاقات، مخدوم وجاہت گیلانی کی وفات پر تعزیت
اسلام ٹائمز۔ دربار عالیہ حضرت موسی پاک شہید کے سجادہ نشین مخدوم سید وجاہت حسین گیلانی کی وفات پر متحدہ میلاد کونسل کے صدر زاہد بلال قریشی، جنرل سیکریٹری رائو عارف رضوی کی قیادت میں دیگر رہنمائوں رکن الدین ندیم حامدی، قاری عزیز الرحمان خان قادری، مرزا ارشد القادری، ڈاکٹر پیر محمد مدنی رضوی، حاجی اقبال یوسف نقشبندی، محمد افضل فرید چشتی، قاری محمد اعجاز عطاری، صاحب زادہ ملک محمد اشرف نے مخدوم ہائوس میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، سید ابوالحسن گیلانی، سابق وفاقی وزیر تنویر الحسن گیلانی سے مخدوم سید وجاہت حسین گیلانی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا، فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی طور پر دعا کی، اس موقع پر زاہد بلال قریشی نے گیلانی خاندان سے اظہار تعزیت کے موقع پر کہا کہ مخدوم وجاہت حسین گیلانی ولی کامل تھے، آپ کی دینی، سماجی، تعلیمی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا، کیونکہ مخدوم وجاہت حسین گیلانی نے اپنی ساری زندگی نہ صرف دین اسلام کی تبلیغ کے لئے وقف کی بلکہ اولیاء اللہ اور صوفیائے کرام کے پیغام کو عام کیا، آپ کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ کبھی بھی پر نہیں کیا جا سکتا، گیلانی خاندان کے اس غم میں ہم برابر کے شریک ہیں۔
خبر کا کوڈ : 720911
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش