0
Monday 16 May 2011 10:16

کراچی،سعودی قونصلیٹ کی گاڑی پر فائرنگ، قونصلیٹ کا اہلکار ہلاک

کراچی،سعودی قونصلیٹ کی گاڑی پر فائرنگ، قونصلیٹ کا اہلکار ہلاک
کراچی:اسلام ٹائمز۔ کراچی میں سعودی قونصل خانے کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس، خیابان شہباز میں درخشاں تھانے کی حدود میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح نامعلوم افراد نے سعودی قونصل خانے کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور حسن القحقانی ہلاک ہو گیا۔ آئی جی سندھ کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص سعودی شہری تھا۔ سعودی قونصل خانے کی گاڑی کا نمبر سی سی پانچ دو چھ چار ہے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں ڈیفینس کے علاقے خیابان شہباز میں سعودی قونصلیٹ کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں سعودی سفارتخانے کا اہلکار حسن گابانی جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق دو موٹر سائکل سواروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ واقعہ درخشاں تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ ایک ہفتے کے دوران سعودی قونصلیٹ پر ہونے والا یہ دوسرا حملہ ہے۔ آئی جی سندھ فیاض لغاری کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص جونیئر لیول کا سعودی اہلکار تھا جو گاڑی چلا رہا تھا۔ ڈیفنس میں خیابان شاہین اور خیابان شہباز کے سنگم پر دو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے سعودی سفارت خانے کی گاڑی سی سی 5264 پر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے سفارت خانے کی گاڑی کو تحویل میں لے کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

خبر کا کوڈ : 72225
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش