0
Sunday 13 May 2018 20:59

مراکشی عوام کے فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے بھرپور مظاہرے

مراکشی عوام کے فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے بھرپور مظاہرے
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ قدس میں امریکی سفارتخانے کی متنقلی کے صہیونی حکومت اور امریکہ کے منصوبے پر عملدرآمد میں ایک دن باقی ہے، مراکش میں ہزاروں افراد نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرے کئے ہیں۔ مراکش کے عوام نے فلسطین پر قبضے کی 70 ویں سالگرہ پر فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مظاہرے کئے اور اس ملک کے خلاف صہیونی جارحیت، اس کی سرزمین پر قبضے اور امریکی سفارت کی مقبوضہ قدس منتقلی پر شدید مذمت کی ہے۔ مراکش کے دارالحکومت رباط میں سڑکوں پر مظاہرے کرنے والوں نے فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی جارحیت کی مذمت اور صہیونی حکومت کے مسلسل قبضے پر نعرہ بازی کی اور اس کے بعد مراکش کی پارلیمینٹ کے سامنے جمع ہو کر صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے عمل کی مذمت کرتے ہوئے نعرے لگائے۔ اسپٹنک نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے فلسطینی عوام کے قدس کے دارالحکومت کے ساتھ ایک آزاد ریاست کی تشکیل کے حق کے حصول کا مطالبہ کیا ہے اور گذشتہ 70 سالوں کے دوران صہیونی جارحیت سمیت فلسطینیوں کے قتل، آوارگی اور یہودی بستیوں کی تعمیر کی شدید مذمت کی ہے۔

پیر کے دن "یوم النکبة" (فلسطین پر قبضے کا سانحہ) کی 70 ویں برسی کے موقع پر غاصب صیہونی حکومت اس دن کو جشن منانے اور امریکی سفارتخانے کو تل ابیب سے مقبوضہ قدس منتقل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ امریکہ کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی سفارتخانے کی مقبوضہ قدس میں منتقلی کی تقریب میں کئی اہم افراد جن میں مقبوضہ سرزمین میں امریکہ کے سفیر ڈیویڈ فریڈمین، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور مشیر جارڈ کوشنز کی سربراہی میں امریکی وفد شرکت کرے گا۔ صہیونی حکومت کی وزارت خارجہ نے اسرائیل میں موجود تقریباً 80 سفیروں اور قونصل خانوں کو امریکی سفارتخانے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے کیلئے دعوت دی ہے۔ تاہم نصف افراد نے جن کو اس تقریب میں مدعو کیا گیا ہے، نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔ اس رپورٹ کی بنیاد پر جرمنی، برطانیہ، فرانس اور اٹلی کے نمائندگان نے مقبوضہ فلسطین میں امریکی سفارت کی افتتاحیہ تقریب می شرکت کرنے میں عدم دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ آسٹریلیا، آئرلنڈ، مالٹا، لہستان، سوئزرلینڈ، برطانیہ، فرانس، پولینڈ اور بہت سے یورپین ممالک اور اسی طرح روس کے نمائندے، مصر اور مکزیک بھی اس تقریب میں شرکت نہیں کریں گے اور انہوں نے امریکی سفارتخانے کی مقبوضہ قدس میں افتتاحی تقریب کی مذمت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 724501
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش