0
Tuesday 15 May 2018 17:48

افتخار چودھری سے بدسلوکی کیس، سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

افتخار چودھری سے بدسلوکی کیس، سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بنچ نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سے 2007ء میں شاہراہ دستور پر بدسلوکی کیس کا فیصلہ گیارہ سال بعد سماعت مکمل کر کے محفوظ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس گلزار احمد، جسٹس شیخ عظمت سعید، جسٹس جسٹس مشیر عالم اور جسٹس عمر عطاء بندیال پر مشتمل پانچ رکنی لاجر بینچ نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سے 2007ء میں شاہراہ دستور پر بدسلوکی کیس کی سماعت کی۔ ملزم کے وکیل خالد رانجھا نے عدالت سے کہا کہ سابق آئی جی نے معافی کے ساتھ خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑا ہے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ میرا موکل معافی بھی مانگ رہا ہے اور کان بھی پکڑ رہا ہے، جس پر جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ کیا عدالت پاپند ہے کہ معافی کو تسلیم کرکے توہین عدالت کا نوٹس واپس لے؟، خالد رانجھا نے کہا کہ ترلے سے آگے کوئی دلیل نہیں ہے، میری دلیل ترلا ہے۔

اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ کے پانچ اعلی حکام اس کیس میں2007ء سے توہین عدالت کی کارروائی کا سامنا کر رہے ہیں۔اس وقت کے اسلام آباد پولیس کے سربراہ چودھری افتخار احمد، چیف کمشنر خالد پرویز، ڈپٹی کمشنر چودھری محمد علی، ڈی ایس پی جمیل ہاشمی اور انسپکٹر رخسار مہدی کے خلاف سپریم کورٹ نے کارروائی کا حکم دیا تھا جس کو انٹرا کورٹ اپیل میں چیلنج کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 724949
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش