0
Tuesday 22 May 2018 13:36

غیر منصفانہ لوڈشیڈنگ، سی ای او کے الیکٹرک، چیئرمین نیپرا و دیگر کو توہین عدالت کے نوٹس جاری

غیر منصفانہ لوڈشیڈنگ، سی ای او کے الیکٹرک، چیئرمین نیپرا و دیگر کو توہین عدالت کے نوٹس جاری
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے توہین عدالت درخواست پر سی ای او کے الیکٹرک طیب ترین اور چیئرمین نیپرا طارق سدوزئی سمیت دیگر حکام کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے بجلی کی پیداوار نہ بڑھانے اور غیر منصفانہ لوڈشیڈنگ کرنے پر سی ای او کے الیکٹرک اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔ کرامت علی نامی شہری کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ سندھ ہائیکورٹ نے 2015ء کو ہیٹ اسٹروک کے بعد درجہ بندی کی لوڈشیڈنگ کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کے الیکٹرک کو بجلی کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کا حکم دیا تھا، لیکن گزشتہ دنوں بن قاسم پاور اسٹیشن خرابی سے ثابت ہوتا ہے کہ کے الیکٹرک نے پیداواری صلاحیت میں اضافہ نہیں کیا، اس لئے کے الیکٹرک اور نیپرا حکام کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ عدالت عالیہ نے  چیئرمین نیپرا بریگیڈیئر (ر) طارق سدوزئی، وائس چیئرمین نیپرا سید منصور الحق اور سی ای او کے الیکٹرک طیب ترین کے علاوہ چیف آپریٹنگ افسر ڈسٹری بیوشن، ہیڈ آف ڈسٹری بیوشن کے الیکٹرک کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 726545
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش