0
Monday 11 Jun 2018 21:44

پاراچنار، فاٹا سے پہلی بار خاتون امیدوار نے عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کاغذات جمع کرا دیئے

پاراچنار، فاٹا سے پہلی بار خاتون امیدوار نے عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کاغذات جمع کرا دیئے
اسلام ٹائمز۔ قبائلی علاقہ جات کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون امیدوار الیکشن میں حصہ لیں گی۔ قبائلی علاقوں کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے بعد پہلی قبائلی خاتون امیدوار عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے میدان میں آگئی ہیں۔ علی بیگم نے آزاد حیثیت سے ضلع کرم این اے 46 پاراچنار سے کاغذات جمع کرا دیئے ہیں۔ علی بیگم ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم اور سیکرٹری پی اینڈ ڈی جیسے اہم عہدوں پر فائض رہ چکی ہیں اور ان کا تعلق کرم کے علاقہ پاراچنار سے ہے۔ انہوں نے قائداعظم یونیورسٹی سے اسٹریٹیجک اسٹڈیز میں ماسٹر کیا اور خیبر پختونخوا میں اعلٰی عہدوں پر فائز رہ چکی ہیں۔ علی بیگم نے سیکرٹری فنانس، سیکرٹری پی اینڈ ڈی چیئرپرسن گورنر انسپکشن ٹیم اور ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم کے عہدوں پر کام کیا اور سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی مشیر برائے خواتین بھی رہیں۔ علی بیگم کا کہنا ہے ان کی پہلی ترجیح خواتین کے مسائل ہیں اور ان کی کوشش کی ہوگی کہ کامیابی کے بعد وہ خصوصاً قبائلی خواتین کے مسائل کے حل کے لئے موثر قانون سازی کریں گی۔ این اے 46 میں کل ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 68 ہزار 868 ہے، جس میں خواتین ووٹرز کی تعداد 72 ہزار 842 ہے جبکہ عام انتخابات میں اس حلقے میں خواتین ووٹرز کی تعداد دیگر حلقوں کے مقابلوں میں زیادہ رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 731061
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش