0
Tuesday 3 Jul 2018 18:42

پشاور، الیکشن کمیشن کی ہدایت پر 5 ایس ایچ اوز، 13 محرر تبدیل

پشاور، الیکشن کمیشن کی ہدایت پر 5 ایس ایچ اوز، 13 محرر تبدیل
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن کے احکامات کی روشنی میں چیف کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور نے 5 تھانوں کے اسٹیشن ہاؤس آفیسرز اور دیگر 13 اہلکاروں کے تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ پولیس اعلامیہ کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ایسٹ کینٹ (شرقی) انسپکٹر دوست محمد خان کو ایس ایچ او تھانہ ویسٹ کینٹ (غربی)، پولیس لائن میں اپنی تعیناتی کے منتظر انسپکٹر دیار خان کو ایس ایچ او تھانہ ایسٹ کینٹ (شرقی)، ایس ایچ او تھانہ ریگی ماڈل ٹاؤن انسپکٹر یوسف جان کو ایس ایچ او تھانہ چمکنی، ایس ایچ او تھانہ چمکنی سب انسپکٹر محمد عمر کو ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ چمکنی جوکہ وہ حج کے لئے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں، جبکہ پرنسپل سٹاف آفیسر (پی ایس او) ٹو ایس ایس پی آپریشنز سب انسپکٹر ممتاز خان کو ایس ایچ او تھانہ ریگی ماڈل ٹاؤن تعینات کردیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق سکیورٹی یونٹ میں تعینات سب انسپکٹر مسلم خان، تھانہ فقیر آباد کے محرر فضل جان، پولیس اسٹیشن بھانہ ماڑی کے محرر شاہد علی شاہ، تھانہ بڈھ بیر کے محرر زرشاد خان، تھانہ ٹاؤن کے محرر امداد خان، پولیس چیک پوسٹ اخون آباد پھندو کے انچارج سجاد علی شاہ، تھانہ حیات آباد کے محرر عنایت اللہ اور ایس پی صدر سرکل کے نائب پی ایس نقیب شاہ کو سیاسی وابستگی پرمعطل کرکے لائن حاضر جبکہ تھانہ پھندو کے محرر نور محمدکو فقیر آباد، تھانہ کوتوالی کے محرر حسن شاہ کو پھندو، سربند کے محرر عبد الواحد کو بھانہ ماڑی، ٹاؤن کے محرر وسیع اللہ کو بڈ ھ بیر اور محمد ایاز کو پولیس لائن سے پولیس پوسٹ اخون آباد پھندو کا انچارج تعینات کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 735454
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش