0
Friday 6 Jul 2018 16:10

گلگت، عوامی ایکشن کمیٹی کی آل پارٹیز کانفرنس کی تیاریاں مکمل، 28 جماعتوں کو دعوت نامے جاری

گلگت، عوامی ایکشن کمیٹی کی آل پارٹیز کانفرنس کی تیاریاں مکمل، 28 جماعتوں کو دعوت نامے جاری
اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام 8 جولائی کو ہونیوالی آل پارٹیز کانفرنس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، عوامی ایکشن کمیٹی نے 25 سے زائد سیاسی و مذہبی جماعتوں کو دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے، 8 جولائی کی اے پی سی میں گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت، گلگت بلتستان آرڈر 2018ء اور چیف سیکرٹری بابر حیات تارڑ کے ریمارکس سے پیدا ہونیوالی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر غور کرکے مشترکہ بیانیے پر اتفاق کی کوشش کی جائے گی۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس میں گلگت بلتستان کے بنیادی مسئلے پر ایک متفقہ بیانئے کی تشکیل کی کوشش کی جائے گی، کیونکہ آئینی حیثیت کے معاملے پر گلگت بلتستان کی سیاسی و مذہبی جماعتیں ایک پیج پر نہیں ہیں، کوئی آئینی صوبہ کے حق میں ہے تو کوئی کشمیر طرز کے سیٹ کا مطالبہ کر رہا ہے، حالیہ دنوں میں کشمیر طرز کے سیٹ اپ پر اکثر جماعتوں کا اتفاق نظر آیا ہے، یہ خوش آئند بات ہے اور اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے متفقہ لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے یکم جون سے گلگت بلتستان آرڈر 2018ء کے نفاذ کے بعد گلگت بلتستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے آرڈر کو مسترد کرتے ہوئے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کیا تھا، نئے آرڈر کیخلاف گلگت بلتستان کی سپریم اپیلیٹ کورٹ نے حکم امتناعی بھی جاری کر رکھا تھا، اس کے باؤجود نافذ کیا گیا، بعد میں سپریم اپیلٹ کورٹ نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے گلگت بلتستان آرڈر 2018ء کو معطل کرتے ہوئے گورننس آرڈر 2009ء کو بحال کر دیا تھا۔ حکم امتناعی کے باؤجود آرڈر جاری کرنے پر گلگت بلتستان کی اعلیٰ عدلیہ نے وفاق کے تین افسران اور سابق مشیر قانون بیرسٹر ظفراللہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 736187
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش